بلوچستان میں ‘فتنہ الہندوستان’ کی بڑی سازش ناکام: 12 مقامات پر حملے پسپا108 دہشت گرد جہنم واصل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بلوچستان میں ‘فتنہ الہندوستان’ کی بڑی سازش ناکام: 12 مقامات پر حملے پسپا108 دہشت گرد جہنم واصل
بلوچستان میں ‘فتنہ الہندوستان’ کی بڑی سازش ناکام: 12 مقامات پر حملے پسپا108 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والے گروہ ’فتنہ الہندوستان‘ (FAH) کے بزدلانہ حملوں کو سیکیورٹی فورسز نے آہنی ہاتھوں سے کچل دیا۔ گزشتہ رات دہشت گردوں نے صوبے کے 12 مختلف مقامات پر بیک وقت حملوں کی کوشش کی، جسے فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، گزشتہ رات ہونے والی جھڑپوں میں اب تک   67 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 108 دہشت گرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں، جس سے دہشت گرد نیٹ ورک کو کاری ضرب لگی ہے۔

سکیورٹی ذرائع  کے مطابق  ہندوستانی پراکسی دہشتگردوں نے 11 معصوم  سویلین  کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔  یہ تعداد پہلے پانچ معصوم شہریوں کی تھی۔ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے 10 بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں سیکیورٹی اداروں کے جوان اور پولیس اہلکار شامل ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
حساس علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق، اتنی بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی ہلاکت فتنہ الہندوستان کی کمر توڑنے کے مترادف ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *