بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 12 مقامات پر حملے، 37 دہشتگرد ہلاک، 10 اہلکار شہید

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 12 مقامات پر حملے، 37 دہشتگرد ہلاک، 10 اہلکار شہید
بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 12 مقامات پر حملے، 37 دہشتگرد ہلاک، 10 اہلکار شہید

بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم فتنۃ الہندوستان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بیک وقت 12 مقامات پر حملے کیے ہیں، جن میں 10 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ 37 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام حملوں کو ناکام بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران 37 شدت پسند مارے گئے جبکہ مزید شدت پسندوں کو بھی جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں کے دوران سکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 اہلکار شہید ہوئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روز کے دوران 70 سے زائد دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔

شاہد رند کے مطابق، دہشتگردوں کے بھاری نقصانات کے بعد صوبے کے چند مقامات پر حملے کی کوششیں کی گئیں، تاہم پولیس اور فرنٹیئر کور نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ چند دہشت گردوں نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر حملے کی کوشش کی، لیکن پولیس اور فرنٹیئر کور نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرکے تمام حملے ناکام بنا دیے۔

شاہد رند کے مطابق بھاگنے والے دہشت گردوں کا پیچھا ابھی جاری ہے اور مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

دوسری جانب سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ آج اندرون صوبہ اور بلوچستان سے اندرون ملک کے لیے تمام ٹرین آپریشنز بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔

جعفر ایکسپریس، بولان میل، چمن پیسنجر ٹرین اور زاہدان سیکشن پر ٹرین سروس معطل ہے جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد پر روک دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کے ٹکٹ واپس کیے جائیں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *