بندر اپنی محبوبہ کی تلاش میں وائلڈ لائف ریزرو سے فرار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بندر اپنی محبوبہ کی تلاش میں وائلڈ لائف ریزرو سے فرار

 حال ہی میں آئرلینڈ کے وائلڈ لائف ریزرو سے ایک بندر مادہ کی تلاش میں فرار ہو گیا ہے۔

آئرلینڈ میں بندروں کی رکھوالی کے ذمہ دار ادارے (Rathdrum Monkey Sanctuary) کے مالک وِلی ہیفرنین نے بتایا کہ چارلی نامی بندر کو دوسرے مقام پر منتقل کیا جانا تھا تاہم وہ کشتی سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا۔

چارلی کی عمر 2 سال تھی جب اسے 20 سال قبل اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا کی ایک لیبارٹری سے لایا گیا۔ ولی نے بتایا کہ انہوں نے بندر کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس نے اپنے آس پاس موجود 60 سال سے زائد عمر کی مادہ بندروں کو ہراساں کرنا شروع کردیا تھا۔

ولی ہیفرنن نے مزید بتایا کہ چارلی ممکنہ طور پر کم عمر مادہ ساتھی کی تلاش میں ہے کیونکہ وہ اس آئرلینڈ کے شہر ’وِکلو‘ کے بارے میں پرجوش ہے کہ یہاں نوجوان مادہ بندر بہت ہیں۔

ولی ہیفرنن نے مقامی شکاریوں کو آگاہ کیا ہے کہ بندر درختوں میں چھپا ہو سکتا ہے جبکہ بندر کو گولی مارنے سے گریز کیا جائے۔ مزید برآں بندر انسانی رابطے کا عادی نہیں ہے اور اگر اس کے پاس جانے کی کوشش کی جائے تو وہ بھاگ جائے گا یا کاٹ بھی سکتا ہے۔

 

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *