بنگلادیش میں “بائیکاٹ انڈیا” اور “انڈیا آؤٹ “جیسی مہمات کیوں چل رہی ہیں …
ڈھاکہ(کے پی آئی )بنگلادیش میں “بائیکاٹ انڈیا” اور “انڈیا آؤٹ “جیسی مہمات کیوں چل رہی ہیں ؟ اس حوالے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش میں انڈیا کیخلاف مہمات عوام میں خاصی مقبولیت حاصل کرچکی ہیں۔بائیکاٹ انڈیا کے نتیجے میں بنگلادیش کے عوام نے انڈین اشیاء کو مکمل ترک کردیا ہے۔بنگلادیشی عوام کا مطالبہ ہے کہ مودی سرکار بنگلادیش کے اندرونی مسائل میں دخل اندازی نہ کرے۔ان مہموں کی عوام میں مقبولیت نے بنگلادیش اور انڈیا کی حکومت کو شدید تشویش اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔









