بنگلادیش میں عام انتخابات :حکمران اتحاد نے واضح برتری حاصل کرلی
ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلادیش کے عام انتخابات میں حکمران اتحاد نے پارلیمان کی 60 فیصد نشستوں پر برتری حاصل کرلی ہے۔بنگلادیش میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا، 2018 کے الیکشن میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 80 فیصد سے زیادہ رہا تھا۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق غیر سرکاری طور پر پارلیمنٹ کی 300 میں سے 225 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں جس میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کو برتری حاصل ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری اور حتمی نتائج کے مطابق حکمران اتحاد نے پارلیمان کی 60 فیصد نشستوں پر فتح حاصل کرلی ہے۔حکمران جماعت عوامی لیگ نے 172 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ، پارلیمنٹ کی باقی نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔









