بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عوامی لیگ نے شکیب الحسن کی نامزدگی کی تصدیق کی ہے، کھلاڑی آئندہ برس 7 جنوری کو عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
مقامی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن اپنے آبائی ضلع ماگورا ون کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے، ان کی کرکٹ میں واپسی کا ابھی نہیں بتایا گیا۔
واضح رہے کہ شکیب الحسن کی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ہاتھ کی انگلی انجرڈ ہو گئی تھی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ہوم ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ بنگلا دیش نے 11 سے 31 دسمبر تک وائٹ بال سیریز کے 6 میچز کھیلنے ہیں۔