بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم جاری اپوزیشن کا بائیکاٹ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم جاری اپوزیشن کا بائیکاٹ



بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم جاری، اپوزیشن کا بائیکاٹ

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش کی سیاسی جماعتوں نے اگلے برس جنوری میں ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ان کے وزیراعظم شیخ حسینہ کے آمرانہ طرز حکمرانی اور ان کے استعفے کے مطالبے کے لیے ہونے والے بڑے مظاہروں کے بعد ان کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اپوزیشن کی مرکزی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے قانونی امور کے سربراہ قیصر کمال کا کہنا تھا کہ ان کے کم از کم 21 ہزار آٹھ سو 35 کارکنوں کو 25 اکتوبر سے اب تک گرفتار کیا گیا ہے۔
بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیا وزیراعظم حسینہ واجد کی سب سے بڑی حریف ہیں۔ وہ ملک کی دو مرتبہ وزیراعظم رہی ہیں۔ انہیں 17 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی ،2020 میں انہیں رہا توکر دیا گیا لیکن وہ تب سے اپنے گھر میں نظربند ہیں۔
پیر کو ڈھاکہ کی ایک عدالت نے خالدہ ضیا کی غیرموجودگی میں پارٹی کے امور چلانے والے مرزا فخرالسلام عالمگیر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
قیصر کمال کے مطابق یہ ایک سیاسی منصوبے کا حصہ ہے تاکہ کوئی اپوزیشن رہنما یا کارکن آواز بلند نہ کر سکے۔





 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *