بورے والا میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے باپ دو بیٹوں سمیت جھلس کر جاں بحق جبکہ بچوں کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی خاتون کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے خاتون کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔ ریسکیو نے آگ پر قابو پا لیا۔
ذرائع کے مطابق خاتون بیٹے کو فیڈر پلانے کے لیے پانی گرم کر رہی تھی کہ آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں بچوں کا والد دانش رضا، دو سالہ ایان عباس اور 6 ماہ کا فرحان عباس شامل ہیں جبکہ بچوں کی والدہ جھلس کر شدید زخمی ہے۔