بڑھتی ہوئی طلاقوں پراداکارہ ریشم کا اہم بیان سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بڑھتی ہوئی طلاقوں پراداکارہ ریشم کا اہم بیان سامنے آگیا

معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کے خوف سے شادی نہ کرنے والی پاکستانی معروف اداکارہ ریشم نے مداحوں سے سوال کیا ہے کہ ’ کیا شادی ایک فلاپ شو ہے؟

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام اس وقت شیئر کیا جب پاکستانی سابق کپتان شعیب ملک اور اداکار ثناء جاوید کی شادی اور شعیب ملک کی بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کی خبریں منظر عام پر آئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ ریشم نےکہا کہ ’محبت کی انتہا اور پھر شادی اور پھر بیزاری اور دوریوں کا کھولتا ہوا سمندر، کیا شادی آج کے دور میں ایک فلاپ شو ہے، کیا کہیں گے آپ؟‘

واضح رہے کہ ریشم پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی اداکارہ ہیں جو اب تک کنواری ہیں۔

چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی کے بارے میں سوچتی بھی ہیں اور شادی کرنے کی خواہش بھی رکھتی ہیں لیکن وہ جس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں ویسا شخص انہیں ابھی تک نہیں ملا۔

ریشم نے بتایا تھا کہ مخلص، وفادار اور عزت دینے والا شخص کبھی تلاش کرنے سے نہیں ملتا بلکہ جب اللّٰہ چاہے تب ہی ملتا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *