بگ بیش لیگ میں حارث رؤف کی تباہ کن بولنگ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بگ بیش لیگ میں حارث رؤف کی تباہ کن بولنگ

بگ بیش لیگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے تین وکٹیں لے لیں۔

بگ بیش لیگ کے 14ویں میچ میں میلبرن اسٹارز نے سڈنی سکسرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

میلبرن اسٹار نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سڈنی سکسرز کے جیمز ونس کی 83 رنز کی دھواں دار اننگز بھی سکسرز کو کامیابی نہ دلوا سکی۔

میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف اور لیگ اسپنر اسامہ میر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

حارث رؤف نے چار اوورز میں 38 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسامہ میر نے بھی چار اوورز میں 19 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، ہلٹن کارٹ رائٹ کو 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *