بھارتی فالس فلیگ کا ایک اور منصوبہ بے نقاب : سیکورٹی ذرائع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بھارتی فالس فلیگ کا ایک اور منصوبہ بے نقاب : سیکورٹی ذرائع
بھارتی فالس فلیگ کا ایک اور منصوبہ بے نقاب : سیکورٹی ذرائع



اسلام آباد: پاکستان کے حساس اداروں نے مبینہ طور پر بھارت کی فالس فلیگ کارروائی کی منصوبہ بندی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس نے بھارت کی خفیہ کمیونیکیشنز کو ڈی کوڈ کر کے ان کے منصوبوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ایک خفیہ آپریشن کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں پاکستانی قیدیوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت ممکنہ طور پر پاکستانی قیدیوں کو رہا کر کے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں میں منتقل کرے گا اور ان کے ذریعے فالس فلیگ کارروائی انجام دے گا۔ اس کارروائی کو بنیاد بنا کر بھارت پاکستان پر بڑے حملے یا سرحدی کشیدگی کا الزام لگا سکتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کا مقصد پاکستان کی فوج کو مشرقی سرحد پر مصروف کرنا اور علاقائی کشیدگی پیدا کرنا ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *