بھارتی کرکٹر محمد شامی کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بھارتی کرکٹر محمد شامی کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا

بھارتی کرکٹر محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی صدر دروپدی مرمو نے محمد شامی کو ورلڈکپ 2023 میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے اور ٹیم کو فائنل تک پہنچانے پر کھیل کے سب سے بڑے ’’ارجن ایوارڈ‘‘ سے نوازا ہے۔

اس پروقار ایوارڈ کو حاصل کرنے کے بعد محمد شامی نے جذباتی رد عمل ظاہر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک خواب تھا جو کہ کے سچ ہوگیا ہے۔

محمد شامی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پوری عمر نکل جاتی ہے لیکن وہ اس ایوارڈ کو حاصل نہیں کر پاتے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے ارجن ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

محمد شامی کے علاوہ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 269 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے قومی کھیل ایوارڈ 2023 کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں محمد شامی نے اپنی شاندار باؤلنگ سے سب کے دل جیت لیے۔ محمد شامی نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

شامی نے 7 میچوں میں 24 بلے بازوں کو آؤٹ کیا تھا، اس شاندار کارکردگی کی بدولت بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچی لیکن ٹیم انڈیا کو فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *