بھارت سے شرمناک شکست کے بعدسلمان علی آغاکا پہلا بیان آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بھارت سے شرمناک شکست کے بعدسلمان علی آغاکا پہلا بیان آگیا
بھارت سے شرمناک شکست کے بعدسلمان علی آغاکا پہلا بیان آگیا

ویب ڈیسک: بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے میچ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ابتدائی اوورز میں وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا اور بیٹرز صورتِ حال کے مطابق کھیل پیش نہ کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اسے 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہدف کے تعاقب کے آغاز میں جلد وکٹیں گرنے سے دباؤ بڑھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ابتدائی اوورز میں تین چار وکٹیں گر جائیں تو واپسی مشکل ہو جاتی ہے۔

کپتان نے بتایا کہ ٹیم چار اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتری تھی لیکن وہ توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں پچ بہتر ہو گئی تھی، تاہم بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں ٹیم صورتِ حال کے مطابق کارکردگی نہ دکھا سکی۔

سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ بھارت جیسے روایتی حریف کے خلاف مقابلوں میں دباؤ زیادہ ہوتا ہے اور اسے سنبھالنا ضروری ہے۔ اب ٹیم کو بدھ کے روز نمیبیا کے خلاف ہونے والے اہم گروپ میچ پر توجہ دینا ہوگی تاکہ اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلوں میں جذبات عروج پر ہوتے ہیں، مگر ہمیں دباؤ پر قابو پا کر اگلا میچ جیتنا ہے۔ ان کے مطابق اگر نمیبیا کے خلاف کامیابی حاصل نہ کی گئی تو اگلے مرحلے میں پہنچنا مشکل ہو جائے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *