بھارت میں حادثہ سلمان اور شاہ رخ سمیت معروف مسلمان یوٹیوبرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بھارت میں حادثہ سلمان اور شاہ رخ سمیت معروف مسلمان یوٹیوبرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے



بھارت میں حادثہ سلمان اور شاہ رخ سمیت معروف مسلمان یوٹیوبرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

امروہہ (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک خوفناک کار حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 مسلمان یوٹیوبرز جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے یوٹیوبرز کے نام لکی چوہدری، سلمان، شاہ رخ اور شاہنواز بتائے گئے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے امروہہ ضلع میں دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں چار مسلمان یوٹیوبرز جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔نوجوان یوٹیوبر ’Round2World‘ کے نام سے یوٹیوب چینل چلا رہے تھے جس میں ان کے سبسکرائبر کی تعداد 2.6 ملین سے زائد ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان یوٹیوبرز ایک سالگرہ کی تقریب سے گاڑی میں اپنے گھر واپس جا رہے تھے جہاں اُن کے سامنے اچانک ایک تیز رفتار گاڑی آگئی۔حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوا اور چاروں یوٹیوبرز کو سی ایچ سی گجرولا ہسپتال لے جانے کے لیے فوری طور پر ایمبولینس کا انتظام کیا گیا تاہم ہسپتال پہنچانے پر ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

مذکورہ واقعے سے متعلق پولیس اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں زخمیوں کو علاج کے لیے امروہہ ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا ہے جبکہ یوٹیوبرز کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔پولیس کا مزید کہنا تھاکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان یوٹیوبرز کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *