بھارت میں 67 افراد کو 40 سال مقدمہ لڑنے کے بعد نوکری مل گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بھارت میں 67 افراد کو 40 سال مقدمہ لڑنے کے بعد نوکری مل گئی

بھارت میں 67 افراد کو 40 سال مقدمہ لڑنے کے بعد نوکری مل گئی

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں چالیس برس مقدمہ لڑنے کے بعد 67 افراد کو نوکری مل گئی، لیکن انکی عمریں ریٹائرمنٹ سے تجاوز کرگئیں۔

متاثرہ افراد کا تعلق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ہگلی ضلع سے ہے۔ایک متاثرہ شخص دین بندھو بھٹاچاریہ کی عمر 64 سال ہے، انھوں نے نوجوانی کے دنوں میں پرائمری اسکول ٹیچر کی نوکری کے لیے درخواست دی تھی، اور جمعرات کو انھیں ملازمت دینے کیلئے جواب ملا۔

واقعہ 1980 کا ہے جب دین بندھو کو قابلیت کے باوجود نوکری نہیں ملی تھی اس لئے وہ اپنا کیس عدالت لے گئے تھے۔

اب 40 سال بعد کولکتہ ہائی کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور تقرری کے احکامات بھی جاری کردیے گئے لیکن اب بہت دیر ہوگئی۔

دین بندھوبھٹاچاریہ کے علاوہ عدالت نے اسی مقدمے میں 66 دیگر افراد کو بھی پرائمری ٹیچر کی نوکری دینے کے حق میں فیصلہ دیا۔ تاہم اب ان کی عمر ”ریٹائرمنٹ“ کے لئے مختص عمر سے زیادہ ہوگئی ہے۔

بی بی سی بنگلہ سے بات کرتے ہوئے دین بندھو نے کہا کہ انھیں سمجھ نہیں آرہا کہ ملازمت کا خط ملنے کے بعد اب کیا کریں۔

یاد رہے کہ جس وقت نوکری پر بھرتی کا یہ مقدمہ درج ہوا تو اس وقت مغربی بنگال میں بائیں بازو کی حکومت تھی۔ اپنے حق کے لیے سائلین نے احتجاج بھی کیا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *