بھارت کو وہ سبق سکھایا گیا جو مودی سرکار کبھی نہیں بھول سکتی:وزیر اعظم شہباز شریف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 بھارت کو وہ سبق سکھایا گیا جو مودی سرکار کبھی نہیں بھول سکتی:وزیر اعظم شہباز شریف
 بھارت کو وہ سبق سکھایا گیا جو مودی سرکار کبھی نہیں بھول سکتی:وزیر اعظم شہباز شریف



ہری پور: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں قوم کی دعاؤں اور افواج پاکستان کی بہادری کی بدولت بھارت کو وہ سبق سکھایا گیا جو مودی سرکار کبھی نہیں بھول سکتی۔ 6 سے 10 مئی کے دوران ہونے والی جنگ میں عظیم فتح حاصل ہوئی اور دنیا بھر میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں تک دہشت گردی کے خلاف نبردآزما رہنے کی بدولت پاکستان قائم ہے اور تاریخ ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

شہبازشریف نے کہا کہ ملک کی خوشحالی کا سفر کسی ایک صوبے تک محدود نہیں، چاروں صوبے مل کر کام کریں تو پاکستان ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملکی ترقی کی کنجی ہے اور پورے صوبے میں مزید لیپ ٹاپ بھی میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے ملک کی معیشت کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان منجدھار سے نکل کر مستحکم ہو رہا ہے اور مائیکرو لیول تک اقتصادی استحکام اور گروتھ لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے افواج پاکستان کی بہادری اور شجاعت کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *