بے روزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بے روزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری
بے روزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا اشتہار جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا اشتہار جاری کردیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایگزیکٹو کی 918 اور منسٹیریل اسٹاف کی 195 خالی سیٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

ایگزیکٹو کی 918 میں سے 118 اے ایس آئیز اور 800 کانسٹیبل شامل ہیں۔ منسٹیریل اسٹاف کی 195 میں 19 اسسٹنٹ، 22 اسٹینو گرافرز، ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی پانچ سیٹیوں پر بھرتی کی جائے گی۔

اپر ڈویژن کلرک کی 16، لوئر ڈویژن کلرک کی 23، نائب قاصد کی 18 سیٹوں، درجہ چہارم کی 92 سیٹوں پر بھرتی کی جائے گی۔

پاکستان بھر سے مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے جوان، لڑکیاں، خواجہ سرا بھرتی کے لئے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ بھرتی کے خواہشمند اشتہار جاری ہونے سے 15 دنوں کے اندر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروائیں گے۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، بھرتی کے خواہشمند اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ درخواستیں فی الفور جمع کروائیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *