تائیوان میں   شدیدزلزلہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیںجانی نقصان کا خدشہ , سونامی الرٹ جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
تائیوان میں   شدیدزلزلہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیںجانی نقصان کا خدشہ , سونامی الرٹ جاری

  تائیوان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تائیوان  کے مشرقی ساحل کے قریب شدید زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ 7 اعشاریہ 2 شدت زلزلے کے بعد کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ جاپان اور تائیوان میں سونامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔7 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا جس کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے جن کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔تائیوانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے بعض عمارتیں گر گئی ہیں اور جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

“جیو نیوز ” کے مطابقزلزلے کے نتیجے میں سمندر میں3 میٹر بلند لہریں پیدا ہوئیں، اسی سبب سے تائیوان اور جاپان کے سیاحتی علاقے اوکی ناوا میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور رہائشی علاقوں سے لوگوں کو انخلا ءکے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔تائیوان سے 110 کلو میٹر فاصلے پر واقع یونا گونی علاقے میں سونامی پہنچ چکا ہے جہاں 30 سینٹی میٹر تک بلند لہریں ریکارڈ کی جا رہی ہیں، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں یہ لہریں مزید بلند ہوں گی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *