تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان کر دیا۔تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن جمعہ کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ پارٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت سے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو جمعہ کو کرائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بلا مقابلہ پارٹی چیئرمین رہیں گے جب کہ پارٹی میں باقی عہدوں پرانتخابات کروائے جائیں گے۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے بلے کے نشان کے لیے تحریک انصاف کو 20 روز کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے21 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں لکھا گیا تھا کہ پی ٹی آئی آئین کے مطابق شفاف اور منصفانہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروا سکی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن قابلِ اعتراض اور متنازع ہیں، ایسے انٹرا پارٹی الیکشن کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *