تربت نیول ایئر بیس پر دہشتگرد حملہ ناکام، وزیرِ اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
تربت نیول ایئر بیس پر دہشتگرد حملہ ناکام، وزیرِ اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تربت نیول ایئر بیس پر دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی عفریت کو کچلنے کے لیے پر عزم ہیں۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت مؤثر کارروائی سے دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، سیکیورٹی فورسز کی بروقت مؤثر کارروائی سے ہم ایک بڑے نقصان سے بچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی عفریت کو کچلنے کے لیے پر عزم ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *