
(ویب ڈیسک ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برادرانہ تعلقات اور عوامی رشتوں پر روشنی ڈالی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترک چیف آف جنرل سٹاف سلجوق بیرکتار اوغلو نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔جی ایچ کیو میں ترک مہمان کا گارڈ آف آنر کے ساتھ استقبال کیا گیا ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک ترکیہ دفاعی و عسکری تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔اس کے علاوہ قریبی روابط برقرار رکھنے اور دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک ترک تعلقات پر روشنی ڈالی۔









