ثناء جاوید کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ثناء جاوید کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ ثناء جاوید کو انسٹا پوسٹ مہنگی پڑ گئی۔ اداکارہ کو صارفین نے تنقید کی زد میں لے لیا۔

مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ نے معروف ڈیزائنر ثانیہ حسن کے فیشن برانڈ کے لیے کروائےگئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں ثناء جاوید نے دو مختلف لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔ پہلی تصویر میں انہوں نے پیچ اور ہلکے سبز رنگ کا شرارہ جبکہ دوسری میں انہوں نے پیلا پشواس پہنا ہوا ہے جو کہ جامنی و گلابی امتزاج کے ساتھ ہے۔

ثناء جاوید نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں ڈیزائنر کو داد دی اور لباس کی تعریف کی۔

اداکارہ کی تصاویر میں ان کے شوہر یعنی سابق کپتان شعیب ملک دکھائی تو نہ دیئے لیکن پوسٹ کو لائک کرکے اپنی موجودگی کا احساس دلا دیا۔

ثناء جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک برانڈ کیلئے تشہیری پوسٹ شیئر کی تھی۔ اس پوسٹ سے قطع نظر سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک سے شادی کے تناظرمیں اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’انہوں نے یہ ثابت کردیا کہ ہر خوبصورت صورت والی خاتون اچھی سیرت نہیں رکھتی ہے‘۔

ایک صارف نے اداکارہ سے شعیب ملک کی کارکردگی سے متعلق سوال کردیا۔

ایک صارف نے ثناء جاوید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’تم جسی عورتیں ہی عورتوں کا نام خراب کرتی ہیں‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اب تم سادہ شوٹ کرواؤ یا شادی کا شوٹ، پڑنی لاتیں ہی ہیں‘۔ ایک صارف نے ان کو دوغلا کہہ ڈالا۔

شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید دوسری شادی کے بعد ہی سے سوشل میڈیا کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *