جانیے کڑی پتے کے صحت اور خوبصورتی پر حیرت انگیز فوائد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
جانیے کڑی پتے کے صحت اور خوبصورتی پر حیرت انگیز فوائد

یوں تو کڑی پتوں کا استعمال دنیا بھر میں کیا جاتا ہے لیکن ایشائی ممالک میں ان پتوں کا استعمال دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

کھانوں کے ذائقے کو دوبالا کرنا ہو یا پھر کسی جلدِ یا بالوں کے مسائل کا علاج کرنا ہو، اس میں کڑی پتہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

کڑی پتوں کو اگر صبح کے وقت چبایا جائے تو یہ آپ کو بیماریوں سے بچنے میں مدد فراہم کریں گے۔

نظام ہاضمہ کو مضبوط بنائے

کڑی پتے میں فائبر کی بھاری مقدار ہوتی ہے جو آنتوں کی حرکت میں مدد کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ قبض کی شکایت کو بھی دور کرتا ہے۔

کڑی پتہ تیزابیت کو بھی دور کرتا ہے اور گیس کی شکایت میں بھی کمی لا سکتا ہے۔

بالوں کے مسائل سے نجات

کڑی پتے میں بیٹا کروٹین اور اینٹی آکسیڈینٹ خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو بالوں کے جھڑنے، قبل از وقت ہونے والے سفید بالوں کو روکنے اور بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید

اگر آپ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں تو کڑی پتے کا استعمال آپ کیلئے بہترین ثابت ہوگا کیونکہ کڑی پتہ انسولین کو بہتر کرتا ہے اور خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جلدِ کو خوبصورت بنائے

کڑی پتے میں اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے یہ جلد کو نقصان پہنچانے والے آزاد خلیوں سے بچاتا ہے، اس کے ساتھ یہ دانوں کو کم کرنے اور رنگت میں نکھار لانے میں بھی معاون ہوتا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *