جاپانی طیارے کی کھڑکی میں دورانِ پرواز دراڑ پڑ گئی تو پائلٹ نے۔۔۔
ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپانی ایئرلائن کے بوئنگ طیارے کی کھڑکی میں دورانِ پرواز دراڑ پڑ گئی تاہم پائلٹ نے کمال ہوشیاری دکھاتے ہوئے پرواز کو محفوظ طریقے سے ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق جاپانی ایئرلائن کا بوئنگ 737 طیارہ زمین سے ہزاروں فٹ بلندی پر منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک کاک پٹ میں موجود کھڑکی میں دراڑ پڑ گئی۔
اس سے پہلے کہ ہوا کا تیز پریشر کھڑکی کو مزید نقصان پہنچاتا پائلٹ نے اپنی فنی مہارت استعمال کرتے ہوئے قریبی ایئر پورٹ سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔
بتایا گیا ہے کہ طیارے میں 59 مسافروں کے علاوہ عملے کے 6 افراد سوار تھے، یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی طیارہ بنانے والی کمپنی بوئنگ کے الاسکا ایئرلائن کے طیارے کی کھڑکی کے ساتھ دیوار ٹوٹ کر گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد بوئنگ کمپنی کے طیاروں سے متعلق مسافروں میں خدشات پیدا ہو گئے تھے۔









