جاپان میں شدید زلزلے نے پورا ملک ہلا کر رکھ دیا
ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن )شدید نوعیت کے زلزلے نے پورے جاپان کو ہلاکر رکھ دیاہے جس کے باعث سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نئے سال کے پہلے روز وسطی جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا جس نے پورے ملک کو خوف میں مبتلا کر دیا ، شہری گھر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔ حکومت نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو بلند مقامات پر جانے کی ہدایت کر دی ہے ۔ بتایا گیاہے کہ سمندر کی 5 میٹر تک بلند لہروں کے ٹکرانے کا خدشہ ہے ۔









