جرمنی نے سٹوڈنٹ ویزے کا حصول آسان کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
جرمنی نے سٹوڈنٹ ویزے کا حصول آسان کردیا

برلن ( آن لائن)جرمنی کی جانب سےبین الاقوامی طلبا کیلئے ویزا قوانین میں نرمی کردی گئی ہے۔

شینیگن ویزہ انفو میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ قانون غیر ملکی طلبا کو اپنی تعلیم کے دوران کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس کا اطلاق مارچ میں ہوگیا ہے۔

قوانین میں تبدیلی کا مقصدطلبا کے لیے پڑھائی کے ساتھ ساتھ روزگار کو آسان بنانا اور مستقل رہائش کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ۔جرمنی نے افرادی قوت کی شدید قلت کے باعث زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ہنرمندوں کو بلانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ہنرمند افراد کے حوالے سے امیگریشن قوانین میں دوسرے مرحلے کی تبدیلیاں یکم مارچ سے نافذ کی گئیں۔ جرمنی نے امیگریشن قوانین میں پہلی تبدیلیاں نومبر 2023میں نافذ کی تھیں۔ یہ تبدیلیاں ای یو بلیو کارڈ کے اجرا سے متعلق تھیں۔نئے قوانین کے تحت کسی پروفیشنل ادارے یا یونیورسٹی سے ڈگری کے حامل اور 2 سالہ تجربہ رکھنے والے ہنرمند زیادہ تیزی سے جرمنی آسکیں گے، اسٹوڈنٹ ویزا غیریورپی  طلبا کو 9ماہ پہلے جرمنی آنے اور ہر ہفتے 20گھنٹے تک کام کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *