جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تقریبِ حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا۔

تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، سینئر وکلا اور دیگر اعلیٰ عدالتی حکام نے شرکت کی۔ جسٹس علی باقر نجفی اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں بطور جج فرائض انجام دے رہے تھے۔

ان کی تقرری صدر مملکت کی منظوری کے بعد عمل میں آئی، جس کے بعد وزارت قانون کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 177(1) اور 175A(8) کے تحت کی گئی ہے، جو حلف برداری کی تاریخ سے مؤثر ہو گی۔

یاد رہے کہ جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کی سفارش جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کی تھی۔ ان کی شمولیت کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو عدالتِ عظمیٰ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہو گی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *