جسپریت بمرا آسی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
جسپریت بمرا آسی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جسپریت بمرا نے کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کی، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا کہ جسپریت بمرا جان بوجھ کر رنز لیتے ہوئے اولی پاپ کے راستے میں آئے، انہوں نے اولی پاپ کے ساتھ نامناسب انداز میں ٹکرانے کی کوشش کی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ جسپریت بمرا نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی سزا مان لی ہے۔

یاد رہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا واقعہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے 81 ویں اوور میں پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ بھارت کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *