جلد کی الرجی سے نجات پانے کے گھریلو طریقے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
جلد کی الرجی سے نجات پانے کے گھریلو طریقے

جِلد پر خارش اور الرجی ہمیں اکثر پریشان کر دیتی ہے، اگر آپ کو بھی اس صورتحال کا سامنا رہتا ہے تو آج ہم آپ کی اس پریشانی کا حل لے کر آئے ہیں۔

اکثر دھول مٹی جلد کی خشکی یا پھر کمبل وغیرہ سے الرجی کے باعث بھی خارش کا مسئلہ ہوتا ہے، خارش کو جِلد کی الرجی کی ایک قسم سمجھا جاتا ہے، اس کی وجہ سے شدید بے چینی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بات ہم سب کے مشاہدے میں آتی ہے کہ اگر جِلد پر ایک دفعہ خارش شروع ہو جائے تو کافی دیر بعد جاکر اس میں کمی آنا شروع ہوتی ہے اور انسان کے پاس کھجانے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوتا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جِلد کھجانے کی وجہ سے وقتی سکون تو مل جاتا ہے لیکن یہ اسی شدت کے ساتھ دوبارہ نمودار ہو جاتی ہے۔

خارش کی علامات میں سکن کی لالی، گرمی، سوجن، درد، اور خارش شامل ہیں۔ خارش، چھتے، تختیاں، یا چھالے بھی ساتھ ہو سکتے ہیں۔ جلد کی سوزش کی وجہ شدید ہو سکتی ہے، جیسے کہ الرجی یا بیکٹیریل، وائرل، یا فنگل انفیکشن، یا جیسے کہ آٹوامیون شامل ہیں۔

اس کے تدارک کیلئے کچھ گھریلو ٹوٹکوں سے آپ اس مسئلے سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

ایلوویرا جیل
ایلوویرا جیل کو جِلد پر استعمال کرنے کے بے شمار فوائد ہیں، یہ جیل ایگزیمہ، ایکنی اور جِلد پر الرجی کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے،اس کے علاوہ ایلوویرا جیل میں اینٹی انفلامیٹری، اینٹی وائرل اور اینٹی آکسیڈینٹ خاصیت بھی پائی جاتی ہے جو کہ جِلد سے متعلق الرجی اور خارش کے لیے معاون ہوتی ہے، اگر آپ کی جِلد پر خارش یا الرجی ہو جائے تو اس پر تازہ ایلوویرا جیل لگانے سے فوراً آرام آجاتا ہے۔

ٹی ٹری تیل
ٹی ٹری تیل اینٹی سیپٹک اور اینٹی انفلامیٹری خاصیت رکھتا ہے، متعدد تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ٹی ٹری تیل جلد سے متعلق بے شمار مسائل کے لیے بہترین ہے، اگر آپ ٹی ٹری تیل کو جِلد پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے اسے کسی زیتون یا ناریل کے تیل میں ملا کر لگایا جائے۔

سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ بھی جِلد پر الرجی اور خارش کے لیے کافی مددگار ثابت ہوتا ہے لیکن سیب کے سرکے کو جلد پر استعمال کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ اسے پانی میں محلول کر کے لگائیں۔

ناریل کا تیل
ناریل کا تیل تاثیر کے اعتبار سے ٹھنڈا ہوتا ہے جب کہ اس میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی انفلامیٹری خاصیت بھی پائی جاتی ہے، ناریل کا تیل الرجی اور خارش میں آرام پہنچاتا ہے جب کہ اسے جلد پر موائسچرئزر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پیٹرولیم جیلی
اگر آپ اپنی جلد کو چکنا رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے معیاری پیٹرولیم جیلی سے بہتر کچھ نہیں ہے، جب خارش ہو یا جلد خشک ہو تو پیٹرولیم جیلی لگائیں اس سے آرام آئے گا۔

امرت دھارا
امرت دھارا ایک طرح کی جڑی بوٹی ہے، سردیوں میں اگر کسی بھی چیز سے الرجی ہو جائے اور بے تحاشہ خارش ہو تو فوری ناریل کے تیل میں امرت دھارا ملائیں اور اسے اچھی طرح مکس کر کے خارش والے متاثرہ حصے پر لگائیں، اس سے فوری طور پر خارش دور ہو گی اور الرجی بھی ختم ہو جائے گی۔

نیم کے پتے
نیم میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھے ہیں، اس کی اہم خصوصیات میں ایک یہ بھی ہے کہ اسے خارش اور الرجی سے نجات کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، نیم کو پتوں کو گرم پانی میں پکا کر اس پانی سے نہا لیں تو جسم سے تمام جراثیم اور خارش ختم ہو جائے گی۔


install suchtv android app on google app store

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *