(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بحریہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشنل و جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطا بق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بحریہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔انہوں نے اورماڑہ میں پاکستان نیوی کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نیول آپریشنل بیس اورماڑہ آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو خطرات اور دفاعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان نیوی کے آپریشنل اثاثوں کا دورہ کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک جہازوں اور آبدوز کا معائنہ کیا، انہوں نے پاک بحریہ کی سمندر میں آپریشنل تیاریوں و جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ا ساحل سمندر اور جہازوں پر پاک بحریہ کے دستوں سے خطاب بھی کیا۔انہوں نے پاک بحریہ کے دستوں کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیااور پاک بحریہ کے دستوں کے بلند حوصلے کو سراہا ۔
جرل ساحر شمشاد مرزا نے ہدایت کی کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جدید ترین ہتھیاروں اور آلات کو بہترین اور موثر انداز میں استعمال کیا جائے۔
Source link