جنوبی افریقا کیخلاف بھارتی ٹیم نے انوکھا ریکارڈ قائم کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
جنوبی افریقا کیخلاف بھارتی ٹیم نے انوکھا ریکارڈ قائم کردیا

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 11 گیندوں پر 6 وکٹیں گنوانے پر بھارتی ٹیم نے شرمناک ریکارڈ بناڈالا۔

افریقی ٹیم نے 147 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل ڈالی کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں محمد سراج کی تباہ کن بالنگ کے نتیجے میں ہوم گراؤنڈ پر افریقی ٹیم محض 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی،

1932 کے بعد جنوبی افریقا کا ٹیسٹ کرکٹ میں یہ سب سے کم اسکور تھا۔ بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو 153 کے مجموعی اسکور پر ہندوستان کی کے ایل راہول کی شکل میں چوتھی وکٹ گری تاہم اسکے بعد بھارتی بیٹنگ لائن کا فلاپ شو شروع ہوا۔

راہول کے آؤٹ ہونے کے بعد لنگی نگیڈی نے اسی اوور میں مزید دو وکٹیں لیکر بھارت پر کاری ضرب لگائی جبکہ کگیسو ربادا نے اگلے اوور میں 2 وکٹیں مزید لیکر بھارتی بیٹنگ کو گھٹنوں پر لاکھڑا کیا، بعدازاں دیگر دو کھلاڑی بھی افریقی بالرز کے آگے بےبس ہوگئے اور یوں 11 گیندوں کے دوران بغیر کسی رن کے اضافے سے بھارت کی 6 وکٹیں گر گئیں۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے 11 گیندوں کے دوران بغیر کسی رن کا اضافہ ہوئے 6 حریف ٹیم کی 6 وکٹیں گری ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *