جوہی چاولہ کیساتھ شاہ رخ خان کے افیئر کا انکشاف، اہلیہ کا بڑا بیان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
جوہی چاولہ کیساتھ شاہ رخ خان کے افیئر کا انکشاف، اہلیہ کا بڑا بیان

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی اہلیہ و ڈیزائنر گوری خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوہر نے اپنی ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ کے ساتھ افیئر کی خبر شائع کرنے والے میگزین کا دفتر توڑ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوری خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کے شروع کے دنوں کو یاد کیا اور ایک ایسے واقعے کا ذکر کیا جوکہ شاید ہی شاہ رخ خان کے مداحوں کو معلوم ہوگا۔

گوری خان نے انٹرویو میں کہا کہ “ہماری شادی کے بعد شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کی فلم ‘ڈر’ ریلیز ہوئی تھی جسے خوب مقبولیت بھی ملی تھی لیکن ایک میگزین نے اس فلم کی شہرت کا غلط استعمال کیا”۔

اُنہوں نے کہا کہ “اُس میگزین نے فلم ‘ڈر’ سے شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کی چند تصاویر لیکر یہ خبر شائع کردی تھی کہ ان دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہیں اور شاہ رخ خان اپنی بیوی (گوری خان) کو دھوکہ دے رہے ہیں”۔

گوری خان نے مزید کہا کہ “جب شاہ رخ خان نے جوہی چاولہ کے ساتھ اپنے افیئر کی خبر دیکھی تو وہ غصے سے بھڑک اُٹھے تھے اور اُنہوں نے جاکر خبر شائع کرنے والے میگزین کا دفتر توڑ ڈالا تھا”۔

واضح رہے کہ 1993 میں ریلیز ہوئی فلم ’’ڈر‘‘میں شاہ رخ خان، جوہی چاولہ اور سنی دیول نے مرکزی کردار نبھائے تھے، اس فلم نے شاہ رخ اور جوہی کے کیرئیر کوشہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردارادا کیا۔

فلم ’’ڈر‘‘میں جوہی چاولہ کا نام کرن تھا جس کے لیے شاہ رخ خان کا ’’کرن‘‘ نام لینے کا انداز بے حد مشہور ہوا اور بالی ووڈ اسٹار کی وجہ شہرت کیریئر کے ابتدا میں یہی ڈائیلاگ بنا۔

یاد رہے کہ شاہ رُخ خان اور گوری خان 3 دہائی قبل 1991 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، گوری خان ایک انٹیرئیر ڈیزائنر اور بزنس ویمن ہیں، اس خوبصورت جوڑی کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *