حج پرمٹ کے بغیر مکہ آنے والے ایک لاکھ 53 ہزار افراد کو واپس بھجوادیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
حج پرمٹ کے بغیر مکہ آنے والے ایک لاکھ 53 ہزار افراد کو واپس بھجوادیا گیا



حج پرمٹ کے بغیر مکہ آنے والے ایک لاکھ 53 ہزار افراد کو واپس بھجوادیا گیا

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی حکام نے حج پرمٹ کے بغیر مکہ آنے والے ایک لاکھ 53 ہزار افراد کو واپس بھجوادیا۔

مکہ میں حج سکیورٹی فورسز کےکمانڈرز کی جانب سے حج کے دوران سکیورٹی کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ وزارت داخلہ کے مرکزی دفتر میں دی گئی،  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز کا کہنا تھا کہ ہمارا اولین مقصد حاجیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا، حج پرمٹ کے بغیر افراد کو مقدس مقامات میں داخل ہونے سے روکنا اور  مکہ کے داخلی راستوں پر سکیورٹی حصار نافذ کرنا ہے تاکہ غیر مجاز  داخلےکو روکا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ حج اور حاجیوں کی سکیورٹی ایک “ریڈ لائن” ہے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 97,000 سے زیادہ گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ وزٹ ویزہ رکھنے والوں میں سے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر 153,000 سے زیادہ  افراد کو واپس بھیج دیا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *