حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑا اعلان

اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑا اعلان کردیا گیا اور اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ، ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ ملک کےبیشتر اسپتالوں میں کوروناکی ویکسین دستیاب ہے، 65 سال سے زائد کے عازمین حج ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ درخواست کے جمع کروائیں۔

یاد رہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے اگلے سال حج پر جانے والے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا تھا۔

ترجمان نے کہا تھا کہ کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں ہوگی۔

درخواست گزار کو متعلقہ بینک میں 10 فروری 2025 سے قبل سعودی عرب کی منظور شدہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی یقین دہانی پر درخواست جمع کروانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

خیال رہے حج 2025 کے لیے تقریباً 3 گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پہلے 2 روز میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں۔

دستاویز میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ برس پہلے 2 دنوں میں 1300 جبکہ ابتدائی 10 دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔

ریگولر سرکاری حج اسکیم کے تحت 4734 درخواستیں جمع ہوئیں جبکہ بینکوں کو اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت 40 درخواستیں موصول ہوئیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *