حج کے دوران کسی سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیںسعودی وزیر حج

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
حج کے دوران کسی سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیںسعودی وزیر حج



حج کے دوران کسی سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیںسعودی وزیر حج

ریاض :سعودی وزیر حج وعمرہ توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ حج کے دوران سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حج عبادت کے لیے ہے نہ کہ کسی سیاسی نعرے کے لیے، لہذا مملکت حج کے دوران کسی سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ حج عبادت کی ایک شکل ہے، سعودی حکومت یقینی بنانا چاہتی ہے کہ حج عاجزی، سکون اور روحانیت کا اعلی ترین مظہر ہو۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہم امن کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ ہر کوئی آسانی کے ساتھ اپنی مناسک ادا کر سکے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ عازمین حج کے کیمپوں اور مناسک حج کے مقامات پر سرکاری اور نجی ایجنسیز کی رہائش گاہوں میں ہر قسم کے گیس سیلنڈرز کے داخلے اور استعمال پر پابندی ہو گی ۔

العربیہ اردو کے مطابق سعودی شہری دفاع نے یہ اقدام مشاعر مقدسہ میں آگ لگنے کے خطرات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھایا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ’شہری دفاع کی ٹیمیں پابندی کے ساتھ نئے قوانین کے اطلاق کو یقینی بنائیں گی۔

عازمین کے استعمال میں کھانا پکانے کے لیے گیس کے چولہے یا سیلنڈر موجود ہوں گے تو ضبط کر لیے جائیں گے۔شہری دفاع کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی حکام کے تعاون سے کارروائی کی جائے گی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *