ایرانی حمایت یافتی لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کی شمالی بستی حرفیش پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی قصبے حرفیش پر حملہ کیا، جس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تنظیم نے کہ انہوں نے علاقے میں ایک فوجی پوزیشن کو کئی بارود سے بھرے ڈرونز سے نشانہ بنایا۔لبنانی تحریک حزب اللہ نے واضح کیا کہ یہ حملہ جنوبی لبنان میں حالیہ ہونے والے اسرائیلی فوجی حملوں کا ردعمل ہے، جس میں حزب اللہ کا ایک رکن شہید ہوا تھا۔
دوسری جانب سے اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنان سے فائر کیے گئے شیلز سائرن سسٹم کو ایکٹیویٹ کیے بغیر حرفیش کے علاقے میں گرے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے ،حملے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ 11 زخمی افراد میں سے 2 ہلاک ہو چکے ہیں۔
حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیلی وار کیبنٹ نے ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔