حسن شریف کو امریکہ میں گولی مار دی گئی
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں امام مسجد حسن شریف کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حسن شریف امریکی ریاست نیو جرسی کی مسجد کے باہر اپنی گاڑی میں صبح 6 بجے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔امام مسجد حسن شریف گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا، قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں تاہم تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔









