حوثیوں نے بحری جہاز پر کروز میزائل داغ دیا آگ بھڑک اٹھی امریکی حکام کی تصدیق

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
حوثیوں نے بحری جہاز پر کروز میزائل داغ دیا آگ بھڑک اٹھی امریکی حکام کی تصدیق



حوثیوں نے بحری جہاز پر کروز میزائل داغ دیا، آگ بھڑک اٹھی، امریکی حکام کی …

صنعا (ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن کی آبنائے باب المندب کے قریب فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے حوثیوں نے مبینہ اسرائیلی بحری جہاز پر کروز میزائل داغ دیا جس پر اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق امریکی دفاعی اہلکار کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ کا جنگی جہاز میزائل حملے کے بعد مبینہ اسرائیلی جہاز کو امداد فراہم کرنے کیلئے روانہ ہوا جہاں بحری جہاز کو آگ لگی ہوئی تھی تاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ مذکورہ حملہ یمنی پانیوں کے قریب باب المندب سے کم وبیش 60 ناٹیکل میل دور شمالی سمت میں کیا گیا۔

دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آفس کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ بحیرہ احمر میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی حوثیوں نے غزہ میں خوراک اور پانی سے محروم فلسطینیوں کو امداد فراہم نہ کرنے تک اسرائیل پہنچنے والی امداد روکنے کیلئے حملے شروع کر رکھے ہیں، حوثیوں نے غزہ میں جنگ روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *