حکومت کا شہریوں کلیئے مفت موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز دینے کا بڑا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
حکومت کا شہریوں کلیئے مفت موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز دینے کا بڑا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مفت موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز ان کو دیں گے جو خریدنےکی استطاعت نہیں رکھتے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وارداتوں میں موٹر سائیکلوں سے محروم ہونے والے شہریوں کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موٹر سائیکلیں اکتوبر سے دسمبر تک چھینی گئی ہیں انکوموٹرسائیکلیں دیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ متاثرہ شہریوں کو 10 سے 15 دنوں میں سیکنڈ ہینڈ موٹرسائیکل دیں گے، 73موٹر سائیکلیں خریدی جاچکی ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر کوئی رائیڈر ہے اور اس کا موبائل چھن گیاہے تو اس کو موبائل دیں گے، موٹر سائیکلیں اور موبائل ان کو دیں گے جو خریدنےکی استطاعت نہیں رکھتے۔

انھوں نے مزید کہا کہ شہری مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکل، موبائل فون سے محروم ہوئے، شہری درخواستیں دے کر جاتے تھے کہ ہمارے پاس کوئی اور ذریعہ نہیں، مجھے ایک شخص نے بتایا کہ وہ روزانہ تھانے موٹر سائیکل کا معلوم کرتا ہے، ہمیں لاڑکانہ، میر پور خاص، دیگر اضلاع سے بھی فون کالز آئی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام شہروں میں موٹر سائیکلیں چھیننےکی وارداتیں ہوئی ہیں، کچھ لوگوں نےہمارے اس اقدام پر تنقید بھی کی ہے، گورنر کے پاس امن و امان درست کرنے کا اختیار نہیں، ایک 2 ماہ کیلئےآئی جی کو گورنرہاؤس کے ماتحت کردیں کوئی بڑاجرم نہیں ہوگا، ہمارے پاس اختیارات نہیں،ہم جو کچھ کررہے ہیں اخلاص سے کررہے ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *