حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا فیصلہ
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا فیصلہ



اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 11 روپے 30 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب پیٹرول کی قیمت بدستور 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا نفاذ آج رات بارہ بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں آئندہ پندرہ دن تک لاگو رہیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی اخراجات میں اضافے کے باعث ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہو گیا تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں، زرعی سرگرمیوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جس کا براہ راست اثر عام صارف پر پڑے گا۔

عوامی حلقوں کی جانب سے حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *