حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متعلق بڑا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
حکومت کا  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متعلق بڑا فیصلہ


نگران وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن بھی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی گئی البتہ ڈیزل ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 16 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 175 روپے 93 پیسے لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *