یکم دسمبر سے ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی آئندہ پندرہ روز کیلئے سستا کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 281 روپے 34پیسے برقرار رہے گی۔
7 روپے کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 3 روپے 82 پیسے کمی سے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 4 روپے 82 پیسے کمی کے بعد 175 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔