حکومت کا 400 ارب روپے کے بانڈز کی نیلامی کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
حکومت کا 400 ارب روپے کے بانڈز کی نیلامی کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے اسلامی بانڈز کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 400 ارب روپے کے بانڈز اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے نیلام کرے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلامک بانڈز 3 مرحلوں میں نیلام کیے جائیں گے، اسلامک بانڈز 24 جنوری، 21 فروری اور 20 مارچ کو نیلام کیے جائیں گے۔

100 ارب روپے مالیت کے اسلامک بانڈ ایک سال کی مدت کے لیے نیلام ہوں گے، 150 ارب روپے مالیت کے دو بانڈز 3 اور 5 سال کی مدت کے لیے نیلام کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ ایک سال کے لیے نیلام کیے جانے والے بانڈز پر شرح منافع فکس ہو گا، تین اور پانچ سال کے لیے نیلام کیے جانے والے بانڈز پر شرح منافع فلوٹنگ ہو گا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *