حکومت کی طرف سے بڑی عید پر تحفہ صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
حکومت کی طرف سے بڑی عید پر تحفہ صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد: وزیر اعظم نے بڑی عید پر بڑی عیدی دے دی، صنعتوں کیلئے بجلی سستی کرنے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کمی  کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق  صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس سے  صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے۔ نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا۔ صنعتوں کیلئے بجلی کی اوسط  قیمت 34روپے 99پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔حالیہ کمی سے صنعتوں کو 200ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ بجلی سستی ہونے سے ہماری صنعتیں عالمی مارکیٹ کا مقابلہ کرسکیں گے۔ اس پیکج سےصنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی۔ روزگار میں اضافہ ہوگا اور صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیزاور برآمدات میں اضافے سےملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم اقدام کیے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے بڑی عید سے پہلے عوام کو بڑی عیدی دے دی۔۔ پٹرول  10روپے 20پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔حالیہ کمی کےبعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔۔ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقررکردی گئی ہے۔ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔  یوں 15دنوں میں پٹرول تقریبا 15روپے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

وزیراعظم آفس کا کہناہے کہ موجود ہ حکومت نے اب تک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 35روپے کمی  کی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *