خاتون ڈاکٹر نے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی لیکن جب باپ کو بیٹی کا آخری خط ملا تو اس میں کیا لکھا تھا؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
خاتون ڈاکٹر نے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی لیکن جب باپ کو بیٹی کا آخری خط ملا تو اس میں کیا لکھا تھا؟

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں 43 سالہ خاتون ڈاکٹر کنجل کانتی لال شاہ نے اچانک ٹیکسی ڈرائیور کو ایک پُل پر رکنے کا کہا اور گاڑی سے اتر کر پُل سے سمندر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والی ڈاکٹر کنجل کانتی 8 سال سے ڈپریشن کے مرض میں مبتلا تھیں۔ اُن کا علاج بھی جاری تھا لیکن ان کی تکالیف میں کمی نہ آسکی۔آج صبح وہ گھر سے ٹیکسی پر نکلیں اور سمندر پر بنے اٹل سیتو پُل سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس کی اطلاع دی۔ خاتون ڈاکٹر کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

خاتون ڈاکٹر کی آخری رسومات کے بعد جب ان کے والد اپنی بیٹی کے کمرے میں گئے تو وہاں ڈاکٹر کنجل کانتی کی زندگی کی آخری تحریر ملی جو والد کے نام ہی تھی۔اس خط میں ڈاکٹر کنجل کانتی نے اپنے والد کو لکھا کہ ڈپریشن نے میری زندگی تباہ کرکے رکھ دی ہے میں اس بوجھ کے ساتھ مزید جی نہیں سکتی اس لیے خودکشی کرنے اٹل پُل جا رہی ہوں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *