خاتون کو نازیبا اشارہ کرنے والے کو ایسی سزا ملی کہ اب کوئی ایسا سوچے گا بھی نہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
خاتون کو نازیبا اشارہ کرنے والے کو ایسی سزا ملی کہ اب کوئی ایسا سوچے گا بھی نہیں

خاتون کو نازیبا اشارہ کرنے والے کو ایسی سزا ملی کہ اب کوئی ایسا سوچے گا بھی …

مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپیل کورٹ نے خاتون کو ہراساں کرنے پرمصری ڈرائیور کو قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی۔
سبق نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں ایک مصری ڈرائیور (پرائیویٹ بس ڈرائیور) نے خاتون کو نازیبا اشارہ کیا تھا جس پر خاتون نے اس کی وڈیو بنائی اور اسے پولیس کو ارسال کردی۔
سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے صارفین نے مطالبہ کیا کہ ڈرائیور کی اس نازیبا حرکت کا فوری نوٹس لیا جائے اوراسے قرار واقعی سزا دی جائے۔ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے اقبال جرم کرانے کے بعد اس کی مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیجا گیا جہاں اسے قید اورجرمانے کی سزا سنائی گئی۔
ابتدائی عدالت نے ملزم کو چھ ماہ قید اور 3 ہزار ریال جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ ابتدائی سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی جس پر اپیل کورٹ نے ابتدائی فیصلے کی توثیق کردی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *