خاندان سمیت دھاوا ہوٹل میں ڈاکٹر نے اپنی بیوی کو 2 دیگر مردوں کے ساتھ مبینہ طور پر قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
خاندان سمیت دھاوا ہوٹل میں ڈاکٹر نے اپنی بیوی کو 2 دیگر مردوں کے ساتھ مبینہ طور پر قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے کاس گنج کے ایک ہوٹل میں ڈاکٹر نے اپنی بیوی کو 2 دیگر مردوں کے ساتھ مبینہ طور پر قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شوہر کو اپنی بیوی پر شک تھا، جس پر اس نے بیوی کا پیچھا کیا اور ہوٹل کے کمرے پر اچانک چھاپہ مارا۔شوہر کے اس اچانک دھاوے پر اس کی بیوی اور اس کے دونوں ساتھی بوکھلا گئے، اس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی جو کیمرے میں قید ہوگئی۔مذکورہ شوہر کے ساتھ اس کے خاندان کے افراد بھی تھے جنہوں نے بیوی اور اس کے ساتھ موجود افراد پر تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق یہ جوڑا گزشتہ ایک سال سے گھریلو جھگڑے کے باعث الگ رہ رہا تھا۔پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے، جو ایک سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر بھی ہے، جبکہ اس کے ساتھ پائے گئے افراد میں سے ایک کا تعلق غازی آباد اور دوسرے کا بلند شہر سے ہے۔

“آج نیوز” کے مطابق  شوہر نے اپنی بیوی اور دونوں مردوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ خاتون نے ابھی تک اپنے شوہر کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *