خودکشی کے لیےکھمبے پر چڑھنے والا شخص بریانی ملنے کی یقین دہانی پر نیچے اتر آیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
خودکشی کے لیےکھمبے پر چڑھنے والا شخص بریانی ملنے کی یقین دہانی پر نیچے اتر آیا

خودکشی کے لیےکھمبے پر چڑھنے والا شخص بریانی ملنے کی یقین دہانی پر نیچے اتر …

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی  ریاست کولکتہ میں خودکشی کے ارادے سے پُل کے کھمبے پر چڑھنے والا شخص بریانی ملنے کی یقین دہانی پر نیچے اتر آیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق   40 سالہ شخص  موٹر سائیکل پر بیٹی کے ہمراہ سائنس سٹی پہنچا اور ایک پُل کے قریب بیچ سڑک پر رک گیا، بیٹی سے کہا کہ میرا موبائل فون پیچھے کہیں گر گیا ہے وہ ڈھونڈ کر لاتا ہوں، وہ بیٹی اور موٹر سائیکل کو بیچ سڑک پر چھوڑ گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

تھوڑی دیر بعد معلوم ہوا کہ وہ خودکشی کے ارادے سے پُل کے کھمبے پر چڑھ گیا ہے۔ کھمبے کے آپس پاس لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اُس شخص نے دھمکی دی کہ وہ چھلانگ لگانے والا ہے، موقع پر موجود شہریوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی۔ کولکتہ پولیس ڈیزاسٹر مینجمنٹ گروپ (DMG) اور محکمہ فائر کے ہمراہ کھمبے کے نیچے پہنچی اور شہری کو مذاکرات کے ذریعے بحفاظت نیچے اتارنے کی کوشش کی۔

پولیس حکام کے مطابق ہم نے اس شخص کی بیٹی سے بات کی، وہ خراب مالی حالات کی وجہ سے سخت ذہنی تناؤ میں ہے، جب ہم نے اسے نوکری دینے اور ایک پلیٹ بریانی کھلانے کا وعدہ کیا تو وہ نیچے اترنے پر راضی ہوا، حکام کے مطابق اگر شہری گر جاتا تو اس کا بچنا مشکل تھا کیونکہ آس پاس بجلی کے تار بھی تھے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *