خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے رہیں گےآرمی چیف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے رہیں گےآرمی چیف

خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے،آرمی چیف

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر نے پی او ایف واہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو افواج پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں ادارے کے تعاون پر بریفنگ دی گئی، پی او ایف سے ہونے والی دفاعی مصنوعات کی برآمدات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی او ایف مصنوعات کے تجربے کی رینج کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے مختلف ہتھیاروں کے ٹیسٹ ٹرائلز کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف نے پی او ایف کے افسروں اور اہلکاروں سے خطاب بھی کیا، آرمی چیف نے بنیادی دفاعی صنعت کے طور پر پی اوایف کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے، خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقینی بنائیں گے، فیکٹریز آمد پر چیئرمین پی او ایف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔


Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *