داؤد ابراہیم: دل کا دورہ، کورونا، دماغ میں رسولی اور اب زہر۔۔۔ انڈیا کو مطلوب داؤد ابراہیم دوبارہ خبروں میں کیوں –

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
داؤد ابراہیم: دل کا دورہ، کورونا، دماغ میں رسولی اور اب زہر۔۔۔ انڈیا کو مطلوب داؤد ابراہیم دوبارہ خبروں میں کیوں –


داؤد ابراہیم (فائل فوٹو)

،تصویر کا ذریعہPTI

،تصویر کا کیپشن

داؤد ابراہیم کی ایک پرانی تصویر

انڈیا میں سوشل میڈیا پر گذشتہ 48 گھنٹے سے داؤد ابراہیم کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے اور انھیں ’زہر دیے جانے‘ یا اُن کی ’کراچی میں موت‘ کی غیرمصدقہ خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے انڈین سوشل میڈیا اور روایتی مقامی میڈیا کا جائزہ لیا جائے تو جتنے منھ اتنی باتیں کی مثال سچ ثابت ہوتی نظر آتی ہے۔

داؤد ابراہیم کے حوالے سے ان ٹرینڈز کی ابتدا دراصل دو روز قبل اس وقت ہوئی جب مقامی میڈیا پر انڈیا کو مختلف جرائم میں مطلوب انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو زہر دینے جیسی خبروں نے گردش شروع کی۔ یہ غیرمصدقہ دعوے کیے گئے کہ زہر خورانی کے بعد داؤد کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کراچی کے ہسپتال میں ان کی موجودگی کے کسی دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی اور انڈین میڈیا میں بھی یہ بات صرف دعوؤں تک محدود ہے۔

اتوار کی شام پاکستان میں انٹرنیٹ کی جزوی معطلی نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور انٹرنیٹ ڈاؤن ہونے کو بھی داؤد ابراہیم کے معاملے سے جوڑ دیا گیا۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *